شام میں محصور پاکستانی کا انخلا ء شروع ہوگیا ،350 سے زائد پاکستانی لبنان کی سرحد پرپہنچ گئے

بیروت ،کراچی (صباح نیوز)شام میں محصور پاکستانی کا انخلا ء شروع ہوگیا ہے اور 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شام میں محصور  پاکستانیوں کے  انخلاء   کے لیے حکومتی سطح پر ہونے والے اقدامات پر عمل درآمد شروع  ہوگیا ہے۔ شام سے 350سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

 لبنان کی سرحد پہنچنے والے پاکستانی شہریوں  کو بیروت سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان نے محصور شہریوں کے لیے بیروت کے ہوائی اڈے سے خصوصی پرواز 48 گھنٹوں میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن خصوصی پروازوں کی اجازت دے گا۔