ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں، وفاقی وزیرخزانہ


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعلی سطح کے وفد میں زیادہ تر امریکی سرمایہ کارشامل تھے وزیرخزانہ نے حالیہ میکرواکنامک پیشرفت اورمعاشی صورتحال کیباریمیں آگاہ کیااور وزیرخزانہ نے دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے میں اہم کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تاریخی طور پر دہرے خسارے کا مقابلہ کیا ہے، برآمدات میں اضافے کے باعث مالی اور کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہیں، برآمدی شعبے کی بہتر کارکردگی میں بہتری سمیت معیشت درست سمت گامزن ہے،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سیتجاوز کرچکے ہیں۔

محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ افراط زرسنگل ڈیجٹ میں،پالیسی ریٹ درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ نے حکومتی جامع اصلاحاتی ایجنڈے بارے بھی بتایا، ملک کو درپیش آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے بھی آگاہ کیا، ہمارے ملک میں آبادی بڑھنے کی شرح 2.5 فیصد ہے، فوڈسیکیورٹی، بچوں کی نشوونما،اسکول سے باہر بچوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف شرائط اوراسٹرکچرکل ریفارمزسے متعلق سوالات کے جوابات دیئے ہیں اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے آمادگی  اور صلاحیت بہت اہم ہے،وزیرخزانہ نیمعاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں نجی شعبے کے کردارپربھی زوردیاپالیسی فریم ورک حکومت کی ذمہ داری ، لیکن نجی شعبے کو قیادت کرنی چاہیے۔