کراچی(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملک کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں شہزاد رائے نے اپنے فلاحی ادارے کے تحت چلنے والی درس گاہوں سے متعلق بریفنگ دی۔سابق سینیٹر مولابخش چانڈیو نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، انہوں نے صوبہ سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،
ملاقات کے دوران حیدرآباد شہر کے ٹان حسین آباد کے چیئرمین عمیر چانڈیو بھی ہمراہ تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں انسداد بدعنوانی، کھیل و امور نوجوانان اور زراعت کے محکموں کے وزیر سردار محمد بخش خان مہر نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی