حکومت بل کی آڑ میں علما کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے، حافظ حمد اللہ


اسلام آباد(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مدارس بل سینیٹ اوراسمبلی نے پاس کیا، مدارس بل پرسب نے اتفاق کیا تو اعتراض کیا ہے۔جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بھی اس بل کو ایوان میں سپورٹ کیا تھا،

سوال یہ ہے کہ بل کو مسترد کیوں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بل کی آڑ میں علما کوآپس میں لڑوانے کی کوشش ہو رہی ہے، حکومت کیوں علما کو اکھٹا کرکیفساد پھیلانا چاہ رہی ہے