حکومت کو سوچنا چاہئے کہ عوام کو سول نافرمانی پر مجبور نہ کریں، زرتاج گل وزیر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہاہے کہ حکومت کو سوچنا چاہئے کہ عوام کو سول نافرمانی پر مجبور نہ کریں،جو جائز مطالبات ہیں ان کو مان لیں تاکہ اس بات کی نوبت نہ آئے،ہمارے مطالبات کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، عوام کا مقدمہ ہم نے رکھا ہے۔

ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل وزیر نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔زرتاج گل وزیرنے کہاکہ سول نافرمانی کی تحریک آخری ریزارٹ ہے، حکومت کو سوچنا چاہئے کہ عوام کو سول نافرمانی پر مجبور نہ کریں،جو جائز مطالبات ہیں ان کو مان لیں تاکہ اس بات کی نوبت نہ آئے،ہمارے مطالبات کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، عوام کا مقدمہ ہم نے رکھا ہے،ہمارے مطالبات مان لئے جائیں تو سول نافرمانی کی نوبت ہی نہیں آئے گی،

بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ اب سارے لوگ مانیں گے، فیصل واڈا جن کے ترجمان ہیں ، وہ وہاں پر زیادہ بہتر محسوس کرتے ہوں، پارٹی میں لوگوں کی واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی صوابدید ہے، بانی پی ٹی آئی جس کے لئے فیصلہ کریں ہم اس کو من و ون تسلیم کریں گے۔