اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مصری امیدوار برائے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ڈاکٹر خالد العینی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اور ڈاکٹر العینی نے ثقافتی تبادلے اور یونیسکو سمیت کثیرالجہتی پلیٹ فارمز میں تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔