پشاور(صباح نیوز) قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ انسان ہو یا فرشتے ہم ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، مذاکراتی کمیٹی میں حامد رضا، میں اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں، کمیٹی اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرے گی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرح کا مارشل لا ہے، ریاستی دہشت گردی سے نہتے عوام محفوظ نہیں۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میری گاڑی اور اس میں نقدی غائب ہے، آئی جی اسلام آباد کے خلاف ہری پور تھانہ میں درخواست دی ہے۔ا نہوںنے کہا کہ آئی جی کے پی اور چیف سیکرٹری کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔