بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم میں ملوث ہے،عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،فریدہ بہن جی


سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی نے مقبوضہ جموںو کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی افواج مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم میں ملوث ہے،عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے ،اقوا م متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بند کرانے میںاپنا موثر کردار اداء کریں ، کل منگل کو کو منائے جارہے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں فریدہ بہن جی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے اس کی دس لاکھ سے زائد قابض اور ظالم افواج کشمیریوں کا قتل عام ،گرفتاریاں اور ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے بھارتی افواج کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہیں ،کشمیریوںکا جینا حرام کردیا گیا ہے

، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پرامن طریقے سے اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں لیکن بھارتی افواج کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلنے کے لئے ہرطرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، بھارتی ظلم وتشدد سے بڑی تعداد میں کشمیری معذور ہوچکے ہیں ،پیلٹ گنوں کے استعمال سے کئی کشمیر ی اپنی بینائی سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ فوجی ظلم وتشدد سے کئی کشمیری ہمیشہ کے لئے معذور ہوچکے ہیں ، اس کے علاوہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے خون کی ہولی جاری ہے کشمیریوں کو روزانہ قتل کیا جاتاہے ،کشمیری خاتون رہنماء نے کہاکہ بھارت نے کشمیر کو ایک قید خانہ میں تبدیل کیا ہوا ہے کشمیریوں کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا ہے جگہ جگہ فوجی دستے تعینات ہیں مقبوضہ علاقے میں ایک خوف کی فصاء قائم ہے ،بھارتی فوج کو کشمیریوں کے خلاف ہرطرح کی کارروائی کرنے کی کھلی ڈیل دی گئی ہے ،بیشترکشمیری قیادت پابند سلاسل ہے اور انہیں بھی جیلوں میں مختلف ازیتیوں کا نشانہ بنایاجاتاہے جس کی وجہ کئی کشمیر ی قیدیوں کی صحت خطرناک حد بگڑ چکی ہے

،فریدہ بہن جی نے کہاکہ عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جس کی وجہ مودی سرکار کے کشمیریوں کے خلاف عزائم اب کھل کر سامنے آئے ہیں ، پہلے اس نے یکطرفہ اور غیرقانونی طریقے سے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی اب وہ کشمیر کی شناخت مٹانے کے لئے اپنے منصبوبے پر عمل پیر ا ہے ، انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے حقوق دلانے کے لئے کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر فوری عملدرآمد کرائے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیر پرڈھانے جانے وارے انستانیت سوز مظالم اور جنگی جرائم کا نوٹس لیں ،فریدہ بہن جی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظمیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اپنے وفو د مقبوضہ علاقے بھیجیںاور بھارت کے خلاف جنگی جرائم کے لئے عالمی عدالت انصاف میں محاصبہ کرا نے کے لئے مقدمہ چلایا جائے۔