ہم جبر اور ظالمانہ نظام کے خلاف ڈٹے رہیں گے، ڈاکٹر حمیرا طارق

اسلام آباد(صباح نیوز)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد اسلامی  نظام  کا نفاذ ہے۔اسلام دنیا میں غالب ہونے کے لئے  آیا ہے۔قرآن  جھوٹ،منافقت،اور جبر کے نظام کو قائم نہیں رہنے دیتا۔ارکان جماعت تحریک کی طاقت ہیں۔

یہ بات ڈاکٹر حمیرا طارق نے اسلام آباد میں ارکان کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ  اسلام  دنیا میں غالب ہونے کے لئے  آیا ہے۔دھرنے کے ذریعے جماعت اسلامی کی قیادت نے یہ پیغام دیا کہ جبر کے نظام کے خلاف کھڑے ہو جاو ہم جبر اور ظالمانہ نظام کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے  ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ جماعت کی دعوت سب سے پہلے اپنے گھر والوں کو دیں۔اور ان کو جماعت کے ساتھ جوڑیں یہی ہمارا مستقبل ہیں۔

ممبر سازی کے نتیجے میں  تیار لوگوں کو تبدیلی امامت کے لئے تیار  کرنا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید نے کہا کہصوبہ سرحد کو چار حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے،صوبہ پنجاب کو 6 حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے،ایک حلقے میں کئی اضلاع ہیں،اسلام آباد کو ایک حلقہ کہا گیا ہے کیونکہ کیپٹل سٹی ہونے کے علاہ بڑا ضلع ہے،امیرجماعت کا دفتر یہاں ہے،تمام سرگرمیوں کا مرکز اب یہی ضلع  رہے گا۔تربیت گاہ  سے عطیہ نثار،ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے خطاب کیا۔