اسلام آباد (صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ،شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔میجر شبیر شریف شہید(نشان حیدر)کے 53ویں یوم شہادت پر پیغام میں کہا کہ میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)کو انکے 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتاہوں میجر شبیر شریف شہیدنے 1971 کی جنگ میں دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
،میجر شبیر شریف شہید کو انکی بہادری اور شجاعت پر نشانِ حیدر سے نوازا گیا،پوری قوم میجر شبیر شریف شہید کے 53 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتی ہے، شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ،شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں، قوم کو اپنے بہادر اور جری سپوتوں پر فخر ہے پاک افواج کی مادر وطن کے دفاع کیلئے دی گئی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے میجر شبیر شریف شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔