انسداد دہشتگردی عدالت کا عمرایوب اور راجہ بشارت کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم


راولپنڈی (صباح نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب ، راجہ بشارت اور احمد چٹھہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔بعدازاں عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالتی حکم کے بعد عمرایوب اور راجہ بشارت کو رہا کردیا گیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔