اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان سے وابستہ افسران اور ملازمین کے لیے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے، اس حوالے سے جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق دفتری اوقات صبح 8:30 سے دوپہر 3:30 تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو سپریم کورٹ کے اوقات کار 12:45 سے 1:45 تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا جبکہ ہفتے کے روز سپریم کورٹ دن 12:30 بجے تک ہی کھلی رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز پر بھی ہوگا۔