گلگت (صباح نیوز) تحریک آزادی گلگت بلتستان کے مجاہد و غازی ، بانی امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مرحوم مولانا عبدالمنان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 5 دسمبر کو گلگت میں ہوگا ۔ تعزیتی ریفرنس کا اہتمام جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے کیا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت محمد اسماعیل شریعت یار ، جنرل سیکرٹری محسن خان ، نائب امیر جہانزیب خان انقلابی نے مرحوم مولانا عبدالمنان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں سیاسی سماجی اور اہم شخصیات کو مدعو کیا ہے۔ اس سلسلے میں صدر انجمن امامیہ گلگت ساجد علی بیگ کو بھی مدعو کیا گیا ہے