سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں فوجی آ پریشن ، ایک نوجوان شہید


 سری نگر: بھارتی فوج  نے  اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاہے۔ نوجوان کو   منگل کی صبح  دچھ گام-ہاریون میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

ادھر جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ بھارتی فوج اورپیراملٹری فورس کے اہلکاروں نے سرینگر اور پلوامہ اضلاع کے علاقوں ہروان اور ترال میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کیں ۔کارروائیوں کے دوران قابض فوجیوں کی فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں ۔آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔