کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی،
زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 66 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے چند روز قبل بھی اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔