سری نگر: بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ نومبر2024 میں ایک خاتون سمیت 9کشمیریوں کو شہید کیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق 2024 میں اب تک 31 شہری، 26 بھارتی فورسز اہلکار، ایک نامعلوم شخص اور 63 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔نومبر2024 میںشہید ہونے والوں میں سے چارکوجعلی مقابلوںمیں یادوران حراست شہید کیاگیا۔
اس دوران 12کشمیری شدیدزخمی ہوئے جبکہ 160افرادکو جن میں زیادہ تر حریت کارکن تھے، کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)اور غیر قانونی سرگرمیوںکی روک تھام کے قانون یواے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی 196 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ان افراد کوگرفتاراور زخمی کیا۔
بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہونے والی شہادتوں کی وجہ سے تین بچے یتیم ہو گئے ۔بھارتی فورسز نے ان کارروائیوں کے دوران دو گھروں کو بھی تباہ کردیا۔دریں اثنا بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کی سیاسی امنگوں کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے زمینوں، مکانات اور دکانوں سمیت 140جائیدادیں ضبط کرلیں۔