ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا،عمران کو گھر بھیجنے والے گھر کی فکر کریں۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بہت شور مچا رہے تھے، انہیں اپنی اور جے یو آئی کی حیثیت کا پتہ چل گیا، وزیراعظم عمران خان کو گھر بھجوانے کی باتیں کرنے والے پہلے اپنے گھر کی فکر کریں،
ڈی آئی خان میئر کے الیکشن میں جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے لوگ جعلی ووٹ ڈالتے پکڑے گئے۔