اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے انجری کے سبب ایونٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
شاہد خان آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ پیغام خاص طورپر میرے فینز کے لیے ہے جنہوں نے ہمیشہ مجھے میرے کیرئر میں سپورٹ کیا اور میرے لیے میری فیملی کی طرح اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش تھی کہ پی ایس ایل کو اچھے انداز میں ختم کروں لیکن میری کمر کے نچلے حصے کی انجری 15 سال پرانی ہے اور میں اسی انجری کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں مگر اب یہ اس حد بڑھ گئی ہے کہ گھٹنوں سے پاں کی انگلیوں تک بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔