تل ابیب(صباح نیوز)اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی اگلے 24گھنٹوںمیںہوجائے گی،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی کی اصولا منظوری دے دی اسرائیلی کابینہ سے منظوری کے بعد اگلے 24گھنٹوںمیں جنگ بندی ہوجائے گی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی کابینہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر ووٹ دے گی جبکہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے “اصولا” اس معاہدے کی منظوری دے دی۔ نیتن یاہو نے اتوار کی رات اسرائیلی حکام کے ساتھ ایک سکیورٹی مشاورت میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی ممکنہ منظوری کے حوالے سے اشارہ دیا تھا۔مذاکرات سے واقف ذرائع نے کہا کہ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، لیکن انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ چونکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے، کوئی بھی غلط قدم مذاکرات کو متاثر کر سکتا ہے۔
شام، لبنان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جنگ بندی “24 گھنٹوں کے اندر” اعلان کی جا سکتی ہے۔ اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی ایتامار بن گویر نے اس معاہدے کو بڑی غلطی قرار دیا اور کہا کہ یہ حزب اللہ کو ختم کرنے کے لیے تاریخی موقع ضائع کرنے کا عمل ہوگا۔ بن گویر نے ہمیشہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدوں کو روکنے کی کوشش کی ہے۔اسرائیل کے جنگی کابینہ سے جون میں مستعفی ہونے والے بینی گینٹز نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کی تفصیلات عوام کے سامنے لائیں کیونکہ یہ شمالی اسرائیل کے رہائشیوں، جنگجوئوں اور شہریوں کا حق ہے کہ وہ جانیںجبکہ دوسری طر ف مقامی رہائشی اس معاہدے کو “سرینڈر ایگریمنٹ” سمجھتے ہیں۔