لاہور(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے پروگرام اور ڈیپارٹمنٹ ہیڈزکیلئے ٹریننگ سیشن کااہتمام کیا جس کا مقصد آرگنائزیشن کے پراجیکٹس کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہدا ف سے ہم آہنگ کرناتھا۔سپیئرئیریونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ ٹریننگ سیشن میں مرکزی نائب صدرڈاکٹرمشتاق مانگٹ، سی ای او خبیب بلال،ڈائریکٹرپروگرامز حماداختر، پروگرام ڈائریکٹر سوشل انٹرپرینرشپ اینڈ سسٹینیبلٹی سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر عثمان صادق ، سیکرٹری الخدمت ایس ڈی جی آپریشنل کمیٹی نثار احمد،سمیت ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن، واش، آرفن کئیر،اسلامک مائیکرو فنانس اور کمیونٹی سروسز،ایڈمن، میڈیااینڈمارکیٹنگ، آئی ٹی، ایچ آر، ریسورس موبلائزیشن، والنٹیر، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور فنانس سمیت دیگرشعبہ جات کے سربراہان وٹیم ممبران نے شرکت کی۔
ڈاکٹرمشتا ق مانگٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی اوربین الاقوامی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن مسلسل ایسے ٹریننگ سیشن کاانعقاد کرتی ہے جن کے ذریعے ٹیم کو جدیدتقاضوں کوسمجھنے اورتیزی سے بدلتے حالات میں کرداراداکرنے کیلئے تیارکیاجاسکے۔ فلاحی پراجیکٹس میں ہماراپاکستان سمیت دیگرممالک کی حکومتوں،اقوام متحدہ سمیت مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں سے اشترا ک جاری رہتا ہے جس کا مقصدپاکستانی عوام کی فلاح وبہبود اور مصیبت میں گھرے انسانوں کوریلیف پہنچاناہوتاہے،ہم پاکستان کے پسماندہ طبقات کو تعلیم،صحت،صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبو ں پرساراسال ورکنگ جاری رکھتے ہیں،اسی و جہ سے ہم اہداف کے حصول،پروفیشنل ازم کے فروغ کیلئے مختلف ٹریننگ سیشنز کاانعقاد کرتے ہیں او رٹیم ممبران کی کیپسٹی بلڈنگ کی کوششوں پران کی حوصلہ افزائی او رمعاونت بھی فراہم کرتے ہیں۔