اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ کشمیراقوام متحدہ اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق متازعہ علاقہ ہے،کشمیریوں نے رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرنا ہے،حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو اتفراتفری کاباعث بنیں،عوام کی جان مال اور عزت کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،ریاست کے اندر انسانوں کے حقوق آئین میں واضح ہیں،حکومت انسانی آزادیوں پر قدغن نہیں لگاسکتی،ریاست اور ملک کو بحرانوں سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے ،
ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکا تقاضاہے کہ بیس کیمپ امن اور رواداری کی فضابرقراررہے،حکومت عوام کے مسائل حل کرے اپنے حائزحق کے لیے پرامن احتجاج کرناریاست کے ہر شہری کا حق ہے حکومت آرڈنینس کے ذریعے ا س حق کو ختم نہیں کرسکتی،
انھوں نے کہاکہ جہاں نااہل قیادت ہمارے مسائل کی ذمہ دار ہے وہاں عوام کابھی قصور ہے انہی لوگوںکو وہ 77برسوں سے منتخب کررہے ہیں،عوام موروثی سیاست کی علمبردار قیادت کو مسترد کرے،جماعت اسلامی نے پلیٹ فارم فراہم کردیاہے عوام اس پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ریاست میں حقیقی تبدیلی لائیں جماعت اسلامی ریاست میں حقیقی اسلامی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی اور بقیہ کشمیرکو آزادکرائے گی۔