ضمنی بلدیاتی انتخابات ،عوام کا جماعت اسلامی پر اعتماد،پیپلز پارٹی نے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا، جاوداں فہیم


کراچی (صباح نیوز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں  جماعت اسلامی پر اعتماد کرنے پر عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی لیکن پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ماضی کی طرح ایک بار پھر عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈاالا اور جماعت اسلامی کے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہروا دیا ۔

جادواں فہیم کاپیپلز پارٹی کو متنبہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ وہ اپنی انتخابی دہشت گردی کا رویہ اور طرزِ عمل تبدیل کرے اگر وہ باز نہ آئی تو نتائج کی ذمہ داری اسی پر ہوگی۔ ہمارے پاس فارم 11اور 12 موجود ہیں اور یہ ضمنی انتخابات میں ہماری واضح کامیابی کا ثبوت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ‘کراچی میں عوامی خدمت کے لیے پُرعزم اور وسائل کی کمی کے باوجود عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ کراچی کے عوام کی محبت اور حمایت جماعت اسلامی کے ساتھ ہے اور ان شاء اللہ یہ سفر جاری رہے گا۔