ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی ایما پر الیکشن کمیشن نے بدترین دھاندلی کی, کاشف سعید شیخ


کراچی(صباح نیوز)  جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 1950 سے سندھ پر راج کرنے اور مرکز میں ہر آمر کی چوکھٹ پر سجدہ ریز پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے ایک بار پھر کراچی سمیت سندھ پر قبضہ کیا،فروری کے عام انتخابات ہوں،بلدیاتی انتخابات یا اب ضمنی الیکشن پیپپلزپارٹی نے ہمشیہ ریاستی وسائل، الیکشن کمیشن اور آروز کے ساتھ ملی بھگت کرکے انتخابی کامیابی حاصل کی ہے ،حالیہ ضمنی الیکشن میں بھی دھونس، دھاندلی اور دہشتگردی کی تاریخ کو دھرایا گیا،جماعت اسلامی کے امیدواران بھاری اکثریت سے جیت چکے تھے لیکن انہیں ریاستی وسائل اور الیکشن کمیشن کی بدترین دھاندلی کے ذریعے ہروایا دیا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن حکمران پی ڈی ایم کی باندی بن چکی ہے ، پیپلزپارٹی کے بانی قائد نے 71کے الیکشن کو تسلیم کرنے کی بجائے ملک کو دولخت کردیا تھا آج نواسہ اور داماد بھی ان کے نقش قدم پر گامزن ہیں جس کے نتائج انتہائی بھیانک ہونگے۔

کاشف سعید شیخ نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ثابت کیا کہ سندھ کی حکمراں جماعت دھاندلی پارٹی ہے، لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی کا جمہوریت اور جہموری اقدار سے کوئی لینا دینا نہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر کراچی اور اندرون سندھ کے باہر کے غنڈوں کو لایا گیاجنہوں نے پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی میں بوگس ووٹ بھگتائے لیکن الیکشن کمیشن مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی رہی،پیپلز پارٹی ہمیشہ دھاندلی اور خرید و فروخت کے ذریعے اقتدار میں آنے کی کوشش کرتی ہے۔ لوگوں کی رائے کو قبول کرنا پیپلز پارٹی کی سرشت میں نہیں۔ کراچی نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو مسترد کیا۔کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کراچی کی رائے کے تحفظ کو ہرحال میں یقینی بنایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کی پرعزم مخلص قیادت ہی شہر کراچی کی رونقیں بحال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔