کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمدیوسف نے حکومت پاکستان سے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے سنجیدہ اورعملی اقدامات کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کودہشتگردی کی آگ میں جھونک دینے اورڈاکٹرعافیہ،ایمل کانسی سمیت پاکستانی شہریوں کو ڈالروں میں بیچنے والے حکمران دنیا وآخرت میں عبرت ناک انجام سے نہیں بچ سکتے کیونکہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ان کے ہاں دیرضرور ہے مگراندھیرنہیں ہے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دستخطی مہم کی حمایت کرتے ہیں۔جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمدیوسف نے ایک بیان میں کہاکہ ڈالروں کی لالچ میں نام نہاد دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں کرائے کے قاتل کاکردارادا کرنے والے ملک وقوم کے خیرکواہ نہیں ہیں۔ملک میں دہشتگردی بدامنی،آئی ایم ایف کی غلامی، معیشت کی زبوںحالی اورکمرتوڑ مہنگائی کی صورت میں آج قوم اسی کاخمیازہ بھگت رہی ہے۔2010سے قوم کی بیٹی ایک جھوٹے مقدمے میں امریکی جیل میں قید ہیں۔
ان پرانسانیت سوز مظالم ڈہائے جارہے ہیں۔ دنیاں میںانسانی اور خواتین حقوق کی باتیں کرنے والے امریکہ کویہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ مظلوم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بھی انسانی اور خواتین حقوق حاصل ہیں۔