کراچی(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن ” آرفن کیئر پروگرام” کے تحت باہمت بچوں کی سالانہ”ہیلتھ اسکریننگ مکمل ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر 2200 بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔ ہیکتھ اسکریننگ الخدمت ہسپتال کورنگی ،اورنگی،نارتھ کراچی ،الخدمت میڈکل سینٹر ملیر اور لیاری سمیت دیگر مراکز پرکی گئی۔
ہیلتھ اسکریننگ کے موقع پر بچوں کے ساتھ ساتھ ان کی مائیں و سرپرست بھی موجود تھے۔ آخری مرحلے میں قائدین ، سینٹرل اور نارتھ کراچی کلیسٹر کے500سے زائد بچوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر اختتامی مرحلے میں ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کا چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ ،ڈائریکٹر آرفن کئیر پروگرام یوسف محی الدین،قیم ضلع وسطی سہیل زیدی ، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین امیر ضلع شمالی طارق مجتبی نے دورہ کیا۔
ڈاکٹروں نے بچوں کی آنکھوں ،دانتوں ،ناک ،کان، گلے اوردیگر جنرل امراض کا معائنہ کیا اور انہیں دوائیں بھی تجویز کیں بعض بچوں کو آنکھوں اور دانتوںکے حوالے سے علاج بھی تجویز کیا گیا جو الخدمت کی جانب سے مفت کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف ایگز یکٹوالخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ باہمت بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کا مقصد ان کی صحت کا خیال رکھنا ہے،بچوں اوران کی ماں کو یہ احساس دلانا ہیں کہ صحت بہت اہم ہے اورالخدمت ان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن بچوں کا ڈاکٹروں نے علاج تجویز کیا ہے الخدمت ان بچوں کا علاج بھی کروائے گی۔ دریں اثنا ڈائریکٹر کیمونٹی سروسز قاضی سد صدرالدین نے کہا کہ باہمت بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ الخدمت ان کی گھروں میں کفالت کررہی ہے۔ الخدمت کی جانب سے ان بچوں کی صحت کا بھی بھرپورخیال رکھا جاتا ہے۔ طارق مجتبی نے الخدمت کی یتیم بچوں کیلئے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا۔