کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے نئے امیر کاشف سعید شیخ نے صوبائی نظم کی تشکیل نو کردی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق امیر صوبہ نے ارکان مجلس شوریٰ کے مشوری سے محمد یوسف کو سندھ کا جنرل سیکریٹری جبکہ 4 نائب امراء پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ چنا ، منعم ظفر خان اور محمد افضال آرائیں کا تقرر کردیا ہے جنہوں اجلاس میں اپنی ذمے داریوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔