حریم ادب ضلع جنوبی کے تحت غزالہ اسلم کی کتاب ”بہار آنے کو ہے” کی تقریب رونمائی


کراچی(صباح نیوز)حریم ادب ضلع جنوبی کے تحت رکن جماعت اسلامی و ناظمہ علاقہ صدر برنس روڈ غزالہ اسلم کی کتاب ”بہار آنے کو ہے” کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب میں نگراں حریم ادب کراچی عشرت زاہد اور نائب نگراں شہلا خضر بھی شریک ہوئیں،

عشرت زاہد نے شعبہ حریم ادب کا تعارف پیش کیا۔نگراں تعلقات عامہ ضلع جنوبی کہکشاں حنفی نے سورة العلق کی ابتدائی آیات پر تذکیری گفتگو کی ، علم اور قلم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔نائب مدیرہ جسارت برائے صفحہ خواتین فائزہ مشتاق نے کتاب پر اپنا تبصرہ پیش کیا،مصنفہ غزالہ اسلم نے مہمانوں کو اپنی کتاب تحفہ میں بھی دی۔