اسلام آباد(صباح نیوز)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب صدیقی نے کراچی چڑیا گھر میں نئے جانوروں کا اضافہ، بچوں کے لیے آڈیو ویڈیو لائبریری قائم، پپٹ شو کے انعقاد اور چڑیا گھر کے چاروں داخلی دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کردی۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی صدارت میں کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک سے متعلق محکمہ ریکریشن کے افسران کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی آبڑو، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق احمد یوسفزئی، سینئر ڈائریکٹر ریکریشن عمران راجپوت سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔
میئر کراچی نے چڑیا گھر اور سفاری پارک سے متعلق افسران سے تفصیلی گفتگو کی اور ہدایت کی کہ کراچی چڑیا گھر میں نئے جانوروں کا اضافہ کیا جائے، بچوں کے لیے آڈیو ویڈیو لائبریری قائم کی جائے، پیٹ شو منعقد کیے جائیں اور چڑیا گھر کے چاروں داخلی دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، تاکہ چڑیا گھر آنے والے شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں بدھ کا روز خواتین کے لیے مختص ہوتا ہے اور کراچی میں یہ واحد تفریحی جگہ ہے جہاں ایک پورا دن صرف خواتین کے لیے ہے وہ آزادی کے ساتھ پورا دن کراچی چڑیا گھر میں آ کر تفریحی سہولیات سے مستفید ہوسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں مختلف اسکولوں اور کالجز کے طالبات کو دعوت دی جائے کہ وہ خواتین کے لیے مختص دن میں کراچی چڑیا گھر آئیں اور جانوروں اور پرندوں کا قریب سے مشاہدہ کریں اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی افزائش نسل بڑھانے کے انتظامات بھی کئے جائیں جبکہ میگا پروجیکٹس کے تحت جو ترقیاتی کام باقی ہیں انہیں جلد سے جلد مکمل کیا جائے، میئر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر ہمارا تاریخی اثاثہ ہے اس کی حفاظت کرنا اور اسے بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ کراچی چڑیا گھر میں زیپ لائن اور دیگر مزید تفریحی سہولتیں مہیا کی جاسکیں، میئر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر میں کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو بھی بہتر کیا جائے اور ان ٹھیکیداروں کوپابند کیا