پیکج کے نام پرلالی پاپ نہیں عوام کو بجلی بلوں میں مکمل اورمستقل بنیادوں پر ریلیف دیا جائے، کاشف سعید شیخ


کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے حکومت کے بجلی سہولت پیکج اعلان کو لالی پاپ قراردیتے ہوئے زوردیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت پیکج کے نام پرلالی پاپ نہیں عوام کو بجلی بلوں میں مکمل اورمستقل بنیادوں پر ریلیف دے۔انتخابی مہم کے دوران201سے300یونٹ تک بجلی فری دینے کے حکمرانوں کے دعوے کہاں گئے؟بجلی وگیس بحران اوربلوں میں بے تحاشہ اضافے نے معیشت کاپہیہ جام اورعوام کونفسیاتی مریض بنادیا ہے کیونکہ ماہانہ تنخواہ اورگھرکے کرایہ سے زیادہ بجلی کابل عوام پربجلی بن گرتا ہے۔وٹی کپڑا مکان ، تبدیلی کا نعرہ سے لیکرملک کو ایشین ٹائیگر بنانے سے لیکر ووٹ کوعزت دوکے نعرے سارے جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے۔

ملک میں قرآنوسنت کے نفاذ، آئی ایم ایف اورسودی نظام سے نجات حاصل کرکے ہی تمام مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اس لیے ہماری نجات آئی ایم ایف کے پاس نہیں، اللہ اور رسول کے راستے پر چلنے میں ہے۔دریں اثناء صوبائی امیرنے لاڑکانہ میں ممبرسازی مہم کے حوالے سے منعقدہ ضلعی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے رابطہ عوام ممبرسازی مہم میں اتوار 17نومبرتک اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے تمام ذمے داران پرزوردیا کہ مہم کے آخری مرحلہ میں ممبرسازی مہم کو تیزکیاجائے اوراس کے ساتھ الخدمت، پبلک ایڈ،رابطہ عوام کمیٹیاں تشکیل دیں جائے۔اس موقع پرامیرضلع  ایڈوکیٹ نادرعلی کھوسہ،قاری ابوزبیرجکھرو،زیشان عابد چانڈیو ودیگر بھی اجلاس میں موجود تھے۔#