وزیرداخلہ کا کراچی میں امن وامان کی بہتری سے متعلق بیان عوام کے زخموں پرنمک پاشی ہے ،کاشف سعید شیخ

 کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ نے کراچی میں امن وامان کی بہتری آنے کے متعلق وزیرداخلہ سندھ کے حالیہ بیان کو شہریوں کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کراچی تاء کشمور پوررا سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے ۔بدامنی قتل وغارتگری اورروازانہ کی بنیادپراغوابرائے تاوان کی بڑھتی ہوئی واردادتوں سے لگتا ہے کہ عملی طور صوبہ ڈاکوراج کے حوالے ہے،گلی محلوں روڈراستوں سے لیکرہائی وے پربھی عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

انہوں نے  ایک بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی چوتھے مرتبہ سندھ میں برسراقتدارآنے کے باوجود وہ سندھ میں قیام امن میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ قیام امن اورشہریوںکی جان ومال کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اورکرپشن فری اقدامات کرے۔