مظفر آباد(صباح نیوز) آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفر آباد کنگ عبداللہ کیمپس میں تحریک آزادی میں نوجوانوں کے کردار پر کانفرنس ہوئی ۔کل جماعتی حریت کانفرنس اور مسلم یوتھ آگنازیشن کے زیر اہتمام کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کوبھی باقی دنیا کی طرح آزادی کے ساتھ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار ملنا چاہیے ۔کانفرنس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی جبکہ سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر،صدر مسلم لیگ نون آزاد کشمیر شاہ غلام قادر،سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ،سید گلشن احمد،ذا ہد اشرف،نذیر احمد کرنائی،محمد اشرف ڈار، عبدالحمید لون، عزیر غزالی، مشتاق السلام ، ڈاکٹر رفیق خواجہ ڈین کنگ عبداللہ کیمپس،ڈاکٹرندیم حیدر نے بھی خطاب کیاکانفرنس میں یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات نے بھی شرکت کی۔
غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کی پشتبانی کریں۔کشمیر میں نوجوانوں نے تحریک آزادی کشمیر کو اپنے مقدس لہو سے سیراب کیا۔اور ہزاروں نوجوانوں نے وطن عزیز کی آزادی کے خاطر جام شہادت نوش کیا۔ ہزاروں ہمارے نوجوانوں اور قائدین کو بھارت نے گرفتار کرکے دور دراز مختلف علاقوں کے جیلوں میں سالہاسال سے پابند سلاسل رکھا ہے۔ آزادی پسند لوگوں کو ان سے ان کی جائیدادیں چھینی جاری ھے۔ان پر بے بنیاد الزامات لگا کر ان سی ان کی ملازمتیں چھینی جارہی ہیں۔بھارت وہاں کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے۔اور اس طرح ایک مسلم ریاست کو ہندو ریاست بنانے کی بہت تیزی کے ساتھ کام ہورہا ھے ۔لہذا آپ نوجوانوں پر یہ ملی ، دینی اور قومی ذمہ داری بنتی ھے کہ آپ ان کی آواز بنے۔اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزادی حاصل دلانے میں اپنا رول ادا کریں۔ مقررین نے فلسطینوں پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ فلسطینوں کی نسل کشی کو روکے۔
مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کی پشتبانی کریں۔کشمیر میں نوجوانوں نے تحریک آزادی کشمیر کو اپنے مقدس لہو سے سیراب کیا۔اور ہزاروں نوجوانوں نے وطن عزیز کی آزادی کے خاطر جام شہادت نوش کیا۔ ہزاروں ہمارے نوجوانوں اور قائدین کو بھارت نے گرفتار کرکے دور دراز مختلف علاقوں کے جیلوں میں سالہاسال سے پابند سلاسل رکھا ہے۔ آزادی پسند لوگوں کو ان سے ان کی جائیدادیں چھینی جاری ھے۔ان پر بے بنیاد الزامات لگا کر ان سی ان کی ملازمتیں چھینی جارہی ہیں۔بھارت وہاں کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے۔اور اس طرح ایک مسلم ریاست کو ہندو ریاست بنانے کی بہت تیزی کے ساتھ کام ہورہا ھے مقررین نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں پر ظلم وبربریت بند کریں اور ان کو ان کا حق حق خود ارادیت کا موقعہ فراہم کریں تاکہ کشمیری عوام بھی باقی دنیا کی طرح آزادی کے ساتھ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں