مٹیاری( صباح نیوز) نائب امیرجماعت اسلامی سندھ حافظ نصراللہ چنا نے کہاہے کہ 26ویں ترمیم نہیں بلکہ اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے نفاذ میں ہی ملکی سلامتی اور عوام کے مسائل کا حل مضمر ہے۔حکمرانوں کو ملک وعوام کے مسائل کی فکر نہیں یہ سب اپنے اپنے مفادات کے اسیر ہیں۔سندھ باب الاسلام ہے اہل و دیانتدار قیادت ہی عوام کے دکھوں کا مداوا کرسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ مٹیاری شریف کے سجادہ نشین پیر غلام مجدد سرہندی سے ملاقات کے دوران کیا۔ رہنماؤں نے سندھ سمیت ملک وملت کی صورتحال پرتبادلہ خیال پیر بہاء الدین سرہندی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں یہ بل پاس کروایا جاتا کہ کوئی جج قرآن وسنت کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں دے گا اور سود کے خلاف عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکومت کو پابند کرنے کا بل پاس کیا جاتا مگر ایسا نہیں کیا گیا مفاد پرست اور غیروں کے غلام حکمرانوں سے کوئی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔