اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام صوبے میں طلبہ یونین کی بحالی اعلان پریوم تشکر منایا گیا

پشاور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبے میں طلبہ یونین کی بحالی اعلان پر صوبہ بھر میں بھرپور طور پریوم تشکر منایا گیا.

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی کایونین بحالی اعلان کا خیرمقدم کیا.انہوں نے کہاہے کہ صوبے میں یونین بحالی اسلامی جمعیت طلبہ اور طلبہ کمیونٹی کے لیے بڑی اچیومنٹ ہیں.صوبائی حکومت نے طلبہ کے حوالے سے اہم فصلہ کرلیاہے.گزشتہ چالیس سال قبل فوجی آمر جنرل ضیا الحق نے طلبہ یونین پرپابندی عائد کی.اس کے بعد نام نہاد جمہوری حکومتوں نے بحالی کے اعلانات کیے لیکن طلبہ یونین الیکشن نہیں کی.آج تک طلبہ اپنے بنیادی جمہوری حق سے محروم ہیں.طلبہ یونین وہ پلیٹ فارم ہے جو طلبہ کی صلاحیتوں  کو پروان چڑھنے اور طلبہ مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے میں موثر کردار اداکرتاہے.طلبہ حقوق کا تحفظ یقینی بناتاہے.اور ملک میں جمہوری اقدارکو مضبوط کرتاہے.ہم تمام طلبہ کو اس فیصلے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر طلبہ یونین کے اصول و ضوابط جاری کیے جائیں اور یونین کے انتخاب کے مرحلے کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کی صوبہ بھر میں کمپین جاری ہیں اس سلسلے میں 20نومبر کو پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس جبکہ 27نومبر کو چکدرہ ٹول پلازہ سوات موٹروے پر عظیم الشان حقوق طلبہ جرگہ کا انقاد کیاجائیگا.طلبہ یونین بحالی اعلان کے بعداسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام صوبہ بھر کے مختلف کالجز،جامعات میں بھرپور طور پر یوم تشکر منایاگیا.اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری آفتاب حسین اور ناظم ضلع چارسدہ آشفاق شاھین بھی موجود تھے