چوری شدہ موٹر سائیکل فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے کا انکشاف


کراچی (صباح نیوز)شہر قائد سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کو کہاں اور کیسے فروخت کیا جاتا ہے؟ ضلع شرقی کی پولیس نے پتہ لگالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کو کباڑ میں فی کلو کے حساب سے فروخت کا ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے،

  سہراب گوٹھ پولیس کی جانب سے جنت گل ٹان میں کباڑ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا تو بھاری تعداد میں کراچی سے چوری موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران گودام سے انجن، چیسز،ٹنکیاں، سائلنسر،جمپ اور دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ بھاری مالیت کی پریس مشین بھی پولیس نے قبضیمیں لے لی، گودام سے برآمد سامان لاکھوں روپے مالیت کا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی نے واقعے سے متعلق بتایا کہ کارروائی کے دوران گودام کے مالک عبداللہ کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری نیٹ ورک سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں۔

ملزم نے ا پنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ شہر میں مختلف گروپ موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہیں اور ہر علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو یہاں لایا جاتا ہے، چوروں سے فی موٹر سائیکل2 ہزار سے 3 ہزار تک خریدی جاتی ہے۔ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گودام میں موٹر سائیکل آتے ہی ڈی اسمبل کردی جاتی ہے جبکہ نئے، پرانیپارٹس اور دیگر سامان کو الگ کیاجاتاہے، گودام میں کار آمد پارٹس کو پالش کرنیکی سہولت موجود ہے، آخر میں چیسز اور دیگرپارٹس کو پریس کردیا جاتاہے۔

    قمرجسکانی نے ملزم کے انکشافات سے متعلق بتایا کہ پریس شدہ سامان شیر شاہ میں کلو کیحساب سیفروخت ہوتا ہے، کامیاب کارروائی کے بعد وہاں سے برآمد ہونے والی چند موٹرسائیکلوں کیچیسز نمبر شناخت ہوگئے ہیں جبکہ ناقابل شناخت چیسز کو فرانزک ڈویژن بھیجاجائیگا، نیٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔