سندھ ہائیکورٹ ، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کو سماعت کے لئے منظور کر لیا۔آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ آئین عدلیہ کا نہیں پارلیمنٹ کا معاملہ ہے، آپ نے آئین کے آرٹیکل 239 کا جائزہ لیا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار کیا ہے اس میں؟ ہمارے پاس سپریم کورٹ کے اختیارات نہیں ہیں، جو اختیارات ہائی کورٹ کے پاس ہے وہی کرسکتے ہیں، 2 فورمز نے کیسے عدلیہ کی آزادی متاثر کی ہے؟۔عدالت نے کہا کہ پارلیمنٹ کو عوام نے منتخب کیا ہے۔بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔