سانگھڑ، نوجوان نے پسند کی شادی نہ کرانے پر اہلخانہ کو قتل کردیا

سانگھڑ(صباح نیوز)سانگھڑ میں نوجوان نے پسند کی شادی نہ کرانے پر اہلخانہ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ علی جان مری کے علاقے میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی نہ کرانے پرنوجوان طیش میں آگیا۔پولیس نے بتایا کہ غصے  میں آئے  نوجوان نے گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی ماں، دو بہنیں اور بہنوئی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے  ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔