لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے شیخ یعقوب اور دیگر رہنماؤں نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے شیخ یعقوب اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کے فروغ اور غربیوں کی بھلائی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے، اس وقت ملک کو سیاسی بحران کی طرف لے جانے کا کوئی بھی متحمل نہیں ہو سکتا، عوام کو ریلیف دینے کا عملی طور پر سب کو مظاہرہ کرنا ہو گا۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا، مسلم لیگ قائد اعظم کو ملک اور عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے، ہم نے ہر عوامی ایشو پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر جگہ بھرپور آواز بلند کی
سیاست کا حق یہی ہے کہ سب سے پہلے عوامی ایشوز کو حل کیا جائے، عوام خوش حال ہو گی تو ملک خوش حال ہو گا، میعشیت کی بہتری کیلئے سب کو مل کر اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔