جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری توفیق الدین صدیقی کے بڑے بھائی مشفق الدین سپرد خاک

کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری توفیق الدین صدیقی کے بڑے بھائی و جماعت اسلای کے رکن مشفق الدین صدیقی انتقال کرگئے ، نمازجنازہ بعد نماز عشاء عالمگیر مسجد ماڈل کالونی میں ادا کی گئی جبکہ جامعہ ملیہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔

نماز جنازہ میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، نائب امراء کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ ،نوید علی بیگ ،رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ،ڈپٹی سکریٹریز کراچی راشد قریشی ، یونس بارائی ،قاضی صدر الدین ، امرائے اضلاع چوہدری اشرف ،مدثر انصاری ،نعیم اختر ،ماڈل کالونی ٹاؤن کے چیئرمین ظفر خان ،اہل محلہ ، وعزیزو اقارب اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

دریں اثناء مشفق الدین صدیقی کے انتقال پر نائب امراء کراچی برجیس احمد ، عبد الوہاب ، ڈاکٹر واسع شاکر، مسلم پرویز، محمد اسحق خان ، انجینئر سلیم اظہر،ڈپٹی سکریٹریز عبد الرزاق خان ، انجینئر عبد العزیز،ابن الحسن ہاشمی ، عبد الرحمن فدا ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔#