سری نگر: ضلع کولگا م میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔حادثے ضلع کے علاقے ڈی ایم پورہ میں پیش آیا۔
فوجیوں کی گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں 9اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔