مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


 سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی  مجموعی تعداد   4739ہوگئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے  74ہزار 969ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے 547 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ  49ہزار 333ہوگئی ہے.۔

محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س سے متاثر ہونے والے 547افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 307 جموں جبکہ 240کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے  240افراد میں 8بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 232افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔لداخ میں کووِڈ- 19کے مزید86مریض پائے جانے کے بعد خطے میں کوروناوبا پھوٹ پڑنے سے اب تک اس وبا میں مبتلا ہوئے افراد کی تعداد27148ہوگئی ہے ۔

حکام کے مطابق مرکزی زیرانتظام اس خطے میں فی الوقت کورونا کے 696فعال مریض ہیں جن میں476لیہہ میں اور220کرگل میں ہیں۔خطے میں اب تک اس بیماری نے226افراد کی جان لی ہے جن میں167لیہہ میں اور59کرگل میں فوت ہوئے۔

بدھ کو خطے میں کووِڈ- 19سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔اس دوران163مریضوں جن میں98لیہہ میںاور65کرگل میں شامل ہیں،کواسپتالوں سے شفایاب ہونے کے بعد رخصت کیاگیا۔تازہ معاملوں میں63لیہہ میں اور 23کرگل میں پائے گئے۔