باغ(صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے حقیقی فریق ہیں پاکستان اور ہندوستان کوئی یک طرفہ فیصلہ مسلط نہیں کر سکتے۔
جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ کے زیر اہتمام مرہنہ مرکز میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کی کوتاہی اپنی جگہ لیکن 25کروڑ عوام اور جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی شانہ بشانہ رہے گی۔مودی کے عزائم ناکام ہو ں گے کشمیرازاد ہو گا ہندوستان طاقت کی بنیادی پر کشمیریون کو غلام نہیں رکھ سکتا۔حماس کے مجاہدین نے ثابت کر دیا طاقت اور ٹیکنالوجی مجاہدین کے جذبہ جہاد کا مقابل نہیں کر سکتی۔
کانفرنس سے جماعت اسلامی ازاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی مولانا ہدایت اللہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم عدالت پر شب خون مارا گیا۔انھون نے کہا کہ وکلا سول سوسائٹی اور قومی قیادت مسئلہ کشمیر پر ایک موقف اختیار کر ے ،بیس کیمپ کی قیادت بیس کیمپ کو حقیقی بیس کیمپ بنائے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی پاکستان نے ہماری رہنمائی اور پشتیبانی کی۔
زلزلے کے موقع پر بھی لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی سب سے پہلے پہنچے عید کی نماز باغ میں ادا کی پوری قوم اور اسلامی تحریکوں کو کہا کہ وہ مدد کریں۔تحریک ازادی کے لیے لیاقت بلوچ، قاضی حسین احمد، سید منور حسن، سراج الحق سب نے اہم کردار ادا کیا کشمیریوں کی ترجمانی ۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہمہ گیر جہاد ہے، مودی نے جو ظالمانہ اقدامات کیے اس کے جواب میں پاکستان نے خاموشی اختیار کی ایسے میں جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کو مایوس ہونے سے بچایا ۔باجوہ ڈاکٹرائن کو ناکام کیا