عمر عبداللہ کی نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

 سری نگر: مقبوضہ جموں کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا ایکس پر  ملاقات کی تصویر جاری کی ہے
عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر ریاست کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے سے متعلق کابینہ کی قرارداد وزیراعظم کو پیش کی۔

واضح رہے، وزیر اعلی نے کابینہ کے افتتاحی اجلاس میں پانچ وزرا کے ساتھ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ کابینہ نے اسے بھارتی وزیر اعظم اور  بھارتی  وزرا کے سامنے پیش کرنے کا وزیراعلی کو اختیار دیا تھا۔نئی دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ عمر عبداللہ کی اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں امت شاہ نے انہیں ریاست کا درجہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا تھا۔