سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں ایک حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر3 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روزگلمرگ میں ایک حملے میں فوجی گاڑی پر فائرنگ سے 2 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے جمعہ کو زخمی ایک اور فوجی ہلاک ہوگیا ہلاک ہونے والے فوجیوں میں جیون سنگھ اور قیصر احمد شاہ شامل ہیں۔
ادھر بھارتی فوج نے اس حملے کے بعدضلع بارہمولہ میں دو شہریوں کو شہید کر دیاہے۔ دونوں شہری جو بھارتی فوج کے ساتھ بطور پورٹر کام کرتے تھے فو ج نے ضلع کے علاقے گلمرگ میں فوجی گاڑی پر حملے میں کے بعد بلا اشتعال فائرنگ میں شہید کیا گیا۔
بھارتی فوجیوں نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائی شروع کی ہے ۔ فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہونیوالے شہریوں کی شناخت مشتاق احمد اور ظہور احمد میر کے طورپر ہوئی ہے جو بالترتیب بارہمولہ کے علاقوں نوشہرہ اور بونیار کے رہائشی تھے۔ بھارتی فوج نے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں چھٹے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں