کراچی(صباح نیوز) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے ملتان ا یئر بلیو کی پرواز پی اے 807،کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524شامل ہیں ،
کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے اسلام آباد ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125 بھی تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئیں۔ کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310،کراچی سے سکھر پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔