جماعت اسلامی بلوچستان کے امرائے اضلاع سیشن 2024-26کا انتخاب مکمل

کوئٹہ(صباح نیوز)   جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑنے کہاکہ جماعت اسلامی بلوچستان کے امرائے اضلاع کا استصواب برائے سیشن یکم نومبر2024ء تا31اکتوبر2026ء مکمل ہوگیاہے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سے مشاورت اورارکان کی آراء کی روشنی میں دوسالہ مدت کیلئے ان ارکان کو اضلاع کے امراء مقرر کر دیے ہیں ناظم استصواب ونائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیراحمدماندائی کی قیادت میں استصواب کاعمل پایہ تکمیل کو پہنچ گیا نتائج کے مطابق عبدالنعیم رند امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ ،ضلع پشین ظہوراحمدکاکڑ،ضلع قلعہ سیف اللہ حاجی نظیف اللہ ،ضلع ژوب فہد خان مندوخیل ،ضلع موسیٰ خیل ممتازحسین ،ضلع دکی عبدالحکیم مجاہد ،ضلع زیارت مفتی محمد شفیق ،ضلع ہرنائی مولوی نورمحمد ،ضلع کچھی بولان ثناء اللہ جتوئی ،ضلع جھل مگسی ،فضل الرحمان ،ضلع جعفرآباد مولانا پروفیسر محمد ایوب منصور،ضلع اوستہ محمد مولانا سلیم اللہ ،ضلع صحبت پور عبدالصمد کھوسہ ،ضلع ڈیرہ بگٹی مولانامجیب الرحمان بگٹی ،ضلع مستونگ حافظ خالد الرحمان شاہوانی ،ضلع قلات حافظ مولابخش ،ضلع خضدار مولانا عبیداللہ ساسولی ،ضلع نوشکی مولانامحمد قاسم مینگل ،ضلع چاغی محمد صادق ملا،ضلع خاران حافظ شکر اللہ ،ضلع واشک مولانا مجیب الرحمان ساسولی ،ضلع بیلہ اوتھل عبدالرئوف رونجہ،ضلع حب وندر حافظ محمد اسماعیل مینگل ،ضلع پنجگور مولانانورمحمد مدنی ،ضلع کیچ تربت .غلام اعظم دشتی ،ضلع لورالائی عبدالحمیدناصر،ضلع چمن ڈاکٹربسم اللہ ،ضلع گوادر مولانا لیاقت بلوچ امرائے اضلاع منتخب ہو گیے ضلع نصیر آباد کااعلان بعدمیں کیا جائیگا نومنتخب امرائے اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر اپنے مقامات پر حلف برداری تقریب کا اہتمام کرکے حلف لیکر کام شروع کردیں