سری نگر: کشمیری عوام27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناکرناجائز بھارتی تسلط کیخلاف اپنا بھر پور احتجاج درج کرائیں۔یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس اور دوسری جماعتوں نے کی ہے۔ ادھر آزادی پسند تنظیم فریڈم لورز نے جموں وکشمیر میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناکرناجائز بھارتی تسلط کیخلاف اپنا بھر پور احتجاج درج کرائیں۔
کشمیری غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ بھارت نے 1947میں اس روز کشمیریوں کی خواہشات پامال کرتے ہوئے جموں وکشمیر پر تسلط جما لیا تھا۔پوسٹروں میں مزید لکھا ہے کہ کشمیر ی بھارتی غلامی ہرگز قبول نہیں کریں گے اور آزادی کی صبح تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
بیرون ممالک مقیم کشمیریوں پر بھی زور دیا گیا گیا کہ وہ27اکتوبر کو بھارت کے خلاف بھر پور مظاہرے اور کشمیریوں کیخلاف بی جے پی-آر ایس ایس حکومت کے مذموم ایجنڈے کا پردہ چاک کریں۔یاد رہے کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی ریاست پر قبضہ جما لیا تھا