کشمیرکی آزادی کے لیے پیش کیاگیا لاکھوں شہداء کاخون ہم پر قرض ہے، ڈاکٹر محمد مشتاق خان

کوٹلی (صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی کے لیے پیش کیاگیا لاکھوں شہداء کاخون ہم پر قرض ہے،حماس کی طرح کشمیریوں کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے ہندوستان کے کشمیرپرجبری فوجی قبضے کے خلاف جہاد کرناہوگا،کشمیرکی آزادی کاواحد راستہ ہمہ گیر جہاد ہے،جماعت اسلامی شہداء کی وارث تحریک آزادی کشمیر سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے ،نام نہاد انتخابات میں کشمیریوں نے نریندرمودی اور بی جے پی کو عبرت ناک شکست دی،انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے،نریندر مودی کا ہندو وزیر اعلیٰ لانے کا خواب پورا نہ ہوسکا،اقوام متحدہ کا چارٹر کشمیریوں کو مزاحمت کا حق دیتا ہے بیس کیمپ کی تمام سیاسی،مذہبی قیادت کو ساتھ ملا کرجدوجہد تیز کریں گے،

ان خیالات کااظہارانھوں نے ورثاء شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حبیب الرحمان آفاقی ،کمانڈر شمشیر خان،امیر ضلع کوٹلی مشتاق نواز امیر ضلع کوٹلی لوئر ممتاز ایڈووکیٹ،گل نواز الرحما  افتخاربٹ ،چودھری عارف ،بوستان چودھری ،عنرفریدسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،ورثاء شہداء کانفرنس میں وہ لواحقین بھی شریک تھے جن کے ایک گھر میں 9شہید ہیں ایک کے گھر سے تین شیہد ہیں،ورثاء شہدا ء کو شیڈپیش کی گئیں،

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ شہداء کو یقین دلاتاہے جب تک ہماری گردنوں پر سرباقی ہیںشہداء کے مشن کی تکمیل کریںگے شہداء کے خون سے بے وفائی کرنے والے پہلے بھی عبرت کا نشان بنے ہیںاور اب بھی بنے گے،جماعت اسلامی کے ہوتے ہوئے شہداء کے خون سے کوئی بے وفائی نہیں کرسکتا،ہندوستان کی قابض فوج کے خلاف کشمیریوںنے مزاحمت شروع کررکھی ہے آخری ہندوستانی فوجی کے کشمیرسے نکلنے تک جہاد جاری رہے گا،انھوںنے کہاکہ مودی سن لے وہ استعماری ہتھکنڈوںسے کشمیریوں کے دلوںسے جذبہ آزادی ختم نہیں کرسکتا۔