بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع

 سری نگر: بھارتی فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔بھارتی فو ج  اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے پٹن وانیگام کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔