سری نگر میں میرواعظ عمرفاروق کی صدارت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا اجلاس

 سری نگر: سری نگر میں  میرواعظ عمرفاروق کی صدارت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں حریت کانفرنس کے سابق سربراہ پروفیسر عبدلغنی بھٹ، بلال غنی لون ، مسرور عباس  انصاری نے بھی شرکت کی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمرفاروق  نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد ساتھیوں کے ساتھ ملاقات پر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں ، ہمارے کچھ ساتھ ابھی بھی قید ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ اجلاس میرواعظ کی رہائش گاہ پرہوا جس کی میر واعظ نے ایک تصویر بھی شیئر کی۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں جاری قتل وغارت، چھاپوں اور بلا جوازگرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مودی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد یہ میر واعظ اور دیگر رہنماں کی پہلی ملاقات تھی۔