تھرپارکر، مختلف بیماریوں کے باعث 6 بچے انتقال کر گئے

تھرپار کر(صباح نیوز)تھرپارکر میں مختلف بیماریوں کے باعث 6 بچے انتقال کر گئے،سول ہسپتال مٹھی میں گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 معصوم بچے دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق بچے بخار ،نمونیا غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا تھے، مٹھی سول ہسپتال میں فوت ہونے والے بچوں میں،

فوت ہونے والوں میں تین نومولود بچے بھی شامل ہیں۔تین بچوں کی عمر ایک ماہ سے چار ماہ تک کی ہے ،رواں سال  فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 416 ہو گئی،سول ہسپتال مٹھی سمیت مختلف سرکاری ہسپتالوں میں 2 سو کے قریب بچے زیر علاج ہیں۔